قومی کرکٹ ٹیم کا اگلے سال کے اوائل میں دورۂ نیوزی لینڈ طے

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ۔ شیڈول اور میچوں کی تعدادکو چند ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ردو بدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی اور نیوزی لینڈ نے باہمی رضا مندی سے پاکستانی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو آئندہ برس کے اوائل میں رکھا ہے۔ ایف ٹی پی کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوری فروری میں پی سی بی کو سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنی ہے ، نیوزی لینڈ کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ سہ فریقی سیریز کے لیے دو ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا نے تصدیق کردی ہے۔