مختلف گینگز سمیت درجنوں سماج دشمن عناصر گرفتار‘ اسلحہ اور منشیات برآمد

April 13, 2024

اسلام آباد‘ سرائے عالمگیر‘ کلر سیداں (خصوصی نامہ نگار‘ نمائندگان جنگ) راولپنڈی بنی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 83ہزار روپے،چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ آراے بازار پولیس نے 2رکنی بائیک لفٹر کو گرفتار کر کے 2موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کیپٹل پولیس نے 7جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ سرائے عالمگیر اور کلر سیداں میں 5رکنی گینگ اور 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 40لاکھ کے مویشی اور ساڑھے 3لاکھ روپے برآمد کر لئے۔