کمسن بچے بچیوں کے اغوا میں ملوث اغواء کار گرفتار

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی کالونی پولیس نے کمسن بچے بچیوں کے اغواء میں ملوث اغواء کار کو گرفتار کرلیا،گرفتار اغواء کار ملزم نے گزشتہ روز عوامی کالونی کے علاقے سے کمسن بچی کو اغواءکیا تھا، عوامی کالونی پولیس نے کمسن بچی عمیمہ کو بازیاب کروالیا تھا،فرار ہونے والے اغواءکار کو چوبیس گھنٹوں کے اندر تکنکلی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا،گرفتار اغواء کار سال 2008میں کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں بچوں کے اغواء میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عمران نواب الدین کے نام سے ہوئی، اغواءکار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔