ٹیکس ادا کرنے کو تیار ہیں،مسلم لیگ ن

April 15, 2024

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ (ن) انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ واجہ میر غلام نبی رند نے عبدوئی بارڈرپر ٹوکن سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زمباد تیل بردار گاڑیاں ہر لوڈ پر پچاس ہزار روپے ٹیکس کی مدمیں ادا کرنے کو تیار ہیں جس سے ملک کو اربوں روپے کے محصولات حاصل ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تحریک بیروزگاران زامبادپک اپ ضلع کیچ و مکران کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ عبدوئی بارڈر ہر جعلی اور بغیر گاڑی والوں کو صرف شناختی کارڈ پر ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بند کرکے ہمیں ٹوکن جاری کئے جائیں بصورت دیگر اس نظام کو ختم کرکے تمام گاڑیوں کی فہرست مرتب کرکے ہر گاڑی کو مہینے میں دو مرتبہ لوڈنگ کی اجازت دی جائے۔