14 قمار بازوں سمیت 36 سماج دشمن پکڑے گئے

April 16, 2024

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے 10 لٹر شراب اور چار پستول برآمدکر لئے ۔ 5ملزموں سے 5کلو کے قریب چرس برآمد کرلی گئی۔تھانہ جاتلی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ٹیکسلا پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 4ملزموں کو دھر لیا۔اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی 10جواریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکر لیا۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔