جے یو آئی کے وفد کی ایس ایس پی ویسٹ سے ملاقات، جمال شاہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

April 17, 2024

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے وفد کے ہمراہ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بگٹی سے ملاقات کرکے گزشتہ دنوں قتل کئے جانیوالے جےیوآئی کارکن جمال شاہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، قاری محمد عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال شاہ کو آٹھ دن قبل گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا ، قاری محمد عثمان نے کہا کہ پورے سندھ میں ڈاکو راج ہےلوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں،عوام کے تحفظ کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں، وفد میں مقتول کے بھائی قاری محمد علی شاہ، احسان اللہ، مولانا ظاہر شاہ، قاری عبداللہ بسمل ودیگر شامل تھے۔