نابینا افراد کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،لیاقت لہڑی

April 17, 2024

کوئٹہ (پ ر)سیاسی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی لہڑی نے کہاہے کہ نابینا افراد کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ان کے لیے فنڈز فراہم کیاجائے گا ۔بلوچستان اسمبلی میں ان کے مسائل کے حل کےلیے آواز بلند کروں گا ۔وہ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ بلوچستان برانچ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے اس موقع پر غریب اور مستحق افراد میں سالانہ رمضان المبارک پیکج کیش اور راشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر ادارے کا سرپرست اعلیٰ پروفیسر حافظ عبدالقدیر لہڑی، صدر حافظ نصراللہ ، جنرل سیکرٹری غلام دستگیر آئی ، ٹی انچارج محمد محسن ، پروفیسر ڈاکٹر باز محمد کاکڑ ،چیئرمین اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان یونیورسٹی میر طاہر جان لہڑی، ٹکری اسلم لہڑی، امین اللہ درانی اور دیگربھی موجود تھے۔