کراچی، نوجوان ٹریفک حادثے میں اور خاتون زہر خورانی سے ہلاک

April 17, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 19النور سوسائٹی میں35 سالہ اقصیٰ زوجہ کاشف کی لاش ملی جسکی موت زہرخورانی کی وجہ سے واقع ہوئی ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروںنے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے،واٹر پمپ پل پر ٹریفک حادثہ 16سالہ نوجوان سلطان احمد ولد عبدالظہور جاں بحق ہوگیا،جسکی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی گئی۔