اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھروں میں چوریاں، لاکھوں کی نقدی، زیورات غائب

April 17, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 10 موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سکس ون میں فرح ناز اکبرکےکمرے سے 24لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔عید کی چھٹیوں کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گھروں کے تالے توڑکرقیمتی سامان اور نقدی چوری کرلی گئی ۔پشاورروڈ لین 5میں افتخاراحمد کے گھر کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے اور سونا مالیتی 20لاکھ روپے، جہانگیر کالونی میں مبشر راجپوت بھٹی کے گھر کاتالہ توڑ کر لیپ ٹاپ،ایک لاکھ روپے اورزیورمالیتی ایک لاکھ روپے،ریلوے سکیم نمبر 9میں محمد عمران بٹ کے گھر کے تالے توڑ کرایک لاکھ 9ہزارروپے اورسونا مالیتی 15لاکھ روپے،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سعیدہ اظہر کے گھر کے تالے توڑ کر 11لاکھ روپے اور سونا مالیتی 12لاکھ روپے،کشمیر کالونی میں محمد ذوہیب شبیر کے گھر کے تالے توڑ کر سامان کل مالیتی تقریباً 7 لاکھ روپے ،فیز8میں محمد زبیر کےڈرائنگ روم کی گرل توڑ کرساڑھے تین لاکھ روپے ، دو لاکھ کے پرائز بانڈ اور تقریباً 6تولہ طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔تھانہ نون کے علاقہ عثمان ٹاؤن جھنگی سیداں میں ارسلان رفیق کے گھر کے تالے توڑ کر 7تولے کے طلائی زیورات اور 80ہزار روپے چرالئے گئے۔