7 نانبائی گرفتار، ایک لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ

April 17, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کرانےکیلئے مہم شروع کردی ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد تندوروں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 68 نانبائی زائد پیسے وصول کرنے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔خلاف ورزی پر نانبائیوں کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد ، 7 نانبائیوں کو گرفتار اور 4 کے تندور سربمہر کئے گئے ۔