شیخ پرویز احمد ایف پی سی سی آئی صدرکے مشیر برائے صنعتی ترقی مقرر

April 17, 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد کو مشیر برائے صنعتی ترقی آئی سی ٹی مقرر کر دیا۔ شیخ پرویز احمد کی تقرری ان کے وسیع تجربے کے پیش نظر کی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔شیخ پرویز احمد نے بزنس کمیونٹی، صنعتی ترقی کیلئے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ وہ صنعتی ترقی اور مسائل حل کرنے کیلئے صنعتکاروں کی باہمی مشاورت سے سفارشات ایف پی سی سی آئی کو فراہم کریں گے۔