مہنگے ترین بجلی ٹیرف پر برآمدات کا فروغ ممکن نہیں، اپٹما

April 18, 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ )اپٹما نے وزیر خزانہ کے نام خط میں کہا ہے کہ مہنگےترین بجلی ٹیرف پربرآمدات کافروغ ممکن نہیں، نرخ کو17.5کے بجائے علاقائی ممالک کی سطح 9سینٹ فی یونٹ پر لاناہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو اپٹماکی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو تحریر خط میں مزید کہا گیا کہ صنعتی صارفین کےلیے بجلی کے نرخوں میں17.5 سینٹ کی یونٹ اضافہ علاقائی اوسط نرخوں سے تقریباَ دگناہے۔ جبکہ جنوری2023ء سے گیس کی قیمتوں میں2.23فیصد نا قابل برداشت اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ جس کے نتیجے ملک میں مصنوعات سازی خطرے میں پڑگئی ہے ۔ اس طرح سال بہ سال کی بنیاد پر بجلی کا استعمال 70فیصد تک کم ہوگیا ہے اور ملک کے شمالی علاقوں میں صنعت کاری کا عمل دم توڑ تا جارہا ہے ۔ جس کے بنیادی وجہ بجلی کا غیر معمولی طور پر مہنگا ہونا ہے ۔ صنعتوں کو چلانا مالی طور پر نا قابل عمل ہوگیا ہے ۔ اس نے ملک میں صنعت کاری پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ۔ اس صورت حال سے بچنے کے لئے بجلی کے ٹیرف کو علاقائی مقابلہ جا کی سطح 9سینٹ فی کلو واٹزپر لانا اور گراس سبسیڈیز کو ختم ہو گا جس کا غیر پیدوارتخمینوں کاسالانہ حجم 220ارب روپے تک جاپہنچا ہے ۔ تخمینوں کے مطابق بجلی کے نرخ 9سینٹ فی یونٹ پر لانے سے صرف ٹیکسٹائل شعبے میں بجلی کے استعمال میں 1530میگا واٹ سالانہ کا اضافہ ہو جائے گا ۔جس سے توانائی کے شعبے میں ایک ارب6کروڑ ڈالرز اضافے کے ساتھ سالانہ 9ارب ڈالرز کی اضافی برآمدات ہوں گی ۔