انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک مہنگا

April 18, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 11پیسے تک کمی،یورو کی قیمت 72پیسے تک کم ہو گئی، پاؤنڈ 1.55 روپے تک سستا ہو گیا،بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کے اضافے سے 278.00 روپے سے بڑھ کر 278.15 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.50 روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 9 پیسے کی کمی سے 277.16 روپے سے کم ہو کر 277.07روپے اور قیمت فروخت 11 پیسے کی کمی سے 279.68 روپے سے کم ہو کر 279.57 روپے ہو گئی ۔