شیری رحمٰن نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں عوام کی ترجمانی کی، کرن بلوچ

April 18, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیری رحمٰن پارٹی کی سینئر عہدیدار پارلیمنٹرین ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں عوام کے حقوق کی ترجمانی اور پارٹی کا موقف بھرپور طریقے سے بیان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے، امید ظاہر کی کہ سینیٹر شیری رحمٰن ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی داعی ہے اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اورملک میںآئین کی بالاستی کی راہ ہموار کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آج جمہوریت اور امن کا پرچم لہرا رہا ہے اس کے پیچھے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہدا کا خون ہے۔