بارش کے دوران مختلف علاقوں میں ٹیمیں موجود رہیں گی ،کیو ایم سی

April 18, 2024

کوئٹہ(خ ن)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےبیان کے مطابق کمشنر کوئٹہ / ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اہلکاروں نے کوئٹہ شہر اور گردونواح میں عرصہ دراز سے موجود گندگی کے ڈھیر کو شب وروز کی محنت سے ٹھکانے لگا دیاہے اس کے علاوہ مختلف نالوں وغیر ہ کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کویقینی بنانے کیلئے کارروائیاں پوری توانائیوں کے ساتھ جاری ہیں ۔محکمہ میٹروپولیٹن کارپویشن کوئٹہ نے حالیہ طوفانی بارشوںسے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف علاقوں میںٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا ہے اور اس بابت عوام الناس سے درخواست ہے کہ شہر میں کسی بھی جگہ بارش کے پانی کی موجودگی کے بابت درج ذیل نمبروں پر اطلاع کریں۔ایڈمنسٹریٹر آفس 0819201995چیف میٹروپولیٹن آفیسر آفس 0819202055پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر 03343224590پی اے ٹوچیف میٹروپولیٹن آفیسر03003821104سینٹیشن آفیسر 03003900553/03328234653انچارج ایمرجنسی سیل 03083800712عوام سے بھرپو تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔