نوجوان کو اغواء کرنیوالے 3ملزم گرفتار

April 18, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نوجوان کو اغواء کرنے والے 3ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ سول لائنز پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی تھی کہ اس کے 20سالہ بیٹے سلیمان کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کیا اور اس سے رقم چھین لی۔پولیس نے 3ملزمان فیصل شہزاد،عامر اسلام اور عبد الحمید کوگرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے چھینی گئی رقم 2لاکھ روپے، 2موبائل فون اور2موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔