پروفیسر عطاء الرحمٰن کی خدمات کا ا عتراف ، متعدد ممالک میں اداروں کا قیام

April 18, 2024

اسلام آباد ( جنگ نیوز) پاکستانی سائنسدان پروفیسر عطاء الرحمٰن کی خدمات کے اعتراف میں متعدد ممالک میں انکے نام سے اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پاکستان میں سائنس کی ترقی اور چین کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کے لئے انکی خدمات کے اعتراف میں چانگشا ، ہنان میں روایتی طب پر معروف چینی جامعہ نے اکتوبر 2019 میں ایک بڑے تحقیقی ادارہ" پروفیسر عطا الرحمٰن ون بیلٹ اینڈ ون روڈ تحقیقی مرکز کے نام سے قائم کیا تھا ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ان کی نمایاں خدمات پر ملائیشیا کی سب سے بڑی جامعہ Universiti Technologi, Mara, Malaysia (UiTM) نے ایک ادارہ "عطا الرحمٰن ادارہ برائے قدرتی مصنوعات کی دریافت بھی قائم کیا گیا ۔ وہ دنیا کی معروف ” وال آف سائنٹسٹس“ میں شامل کئے جانیوالے پہلے مسلم سائنسدان ہیں۔پروفیسر عطاء الرحمٰن رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 سو با اثر ترین مسلمانوں کی جاری شدہ فہرست میں شامل ہیں۔ وہ بانی چیئر مین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مناصب پر بھی خدمات انجام دینے سمیت متعدد ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔