ایکسپو کے تکمیلی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

April 18, 2024

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ لائیو سٹاک خیبر پختونخوا، پولٹری کوآپرییٹیو سوسائٹی خیبر پختونخوا اور لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسیشن کے اشتراک سے پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد 30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں کیا جائے گا۔ ایکسپو کے تکمیلی اقدامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک فشریز اور کوآپریٹیو خیبر پختونخوا اصغر علی کی زیر صدارت سیکریٹ کمپلیکس ورسک روڈ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری لائیو ساک یوسف علی،ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) ڈاکٹر اصل خان، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (ریسرچ) محمد اعجاز، لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسیشن کے صدر آصف اعوان ،پولٹری کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر راج ولی خان سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا انعقاد کا مقصد پولٹری سیکٹر سے وابستہ افراد کوبہتر اور مفید انداز میں پولٹری فارمنگ سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس کاروبار سے منسلک لوگوں کی آگاہی کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ایکسپو میں کل 46 سٹالز سجائے جائیں گے