روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی

April 19, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے۔ پاکستان زبردست ٹیم ہے، اس کی بولنگ بہت زبردست ہے۔ مقابلہ تگڑا ہوگا خاص طور پر اگر یہ باہر کی کنڈیشن میں ہو، میں باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں، میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ وہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو پوڈ کاسٹ پر سوال کا جواب دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت نے آخری بار دو طرفہ ٹیسٹ سیریز 2007 میں کھیلی تھی جب پاکستان بھارت کے دورہ پر تھا اور اسے ایک صفرسے شکست ہوئی تھی۔