29 واں عالمی مشاعرہ کل ہوگا، کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا، کمشنر کراچی

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی میں 20 اپریل کو منعقد ہونے والے 29ویں عالمی مشاعرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلااس میں مشاعرے کے انعقاد کے موقع پر سیکورٹی، صفائی ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کمشنر نے کہا کہ مشاعرے کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کیا جائے گا انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں، منتطم اعلیٰ محمود احمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی مشاعرے میں دس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔