درخشاں پولیس کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت ایس پی کلفٹن کے ملوث ہونے کا انکشاف

April 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں پولیس کے ہاتھوں ملزم معیز کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ایس پی کلفٹن کے ملوث ہونے کا نکشاف ہوا ہے،انکوائری کمیٹی کےذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ ایس ایچ او درخشاں علی رضا لغاری اور ہیڈ محرر فیصل احمد نےانکوائری ٹیم کو دئے گئے بیان میں بتایا ہےکہ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والا ملزم معیز نسیم کو ایس پی کلفٹن نیئر الحسن کے کہنے پر حراست میں لیا گیا تھااور ملزم کو حراست میں لینے کے بعد ایس پی کلفٹن کے حوالے کردیا تھا،ایس پی کلفٹن نیئر الحسن نے معیز نسیم کو نامعلوم مقام پر لے گیا تھا اور اگلے روز ملز م کو لاش لیکرپہنچا تھا۔