ڈی آئی خان، فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکاروں سمیت 7 جاں بحق

April 19, 2024

ڈ یرہ اسماعیل خان،اسلام آباد (نمائندہ جنگ، کامرس رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر نامعلوم افراد کی فا ئرنگ ، سےکسٹم کے پانچ اہلکار وں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کسٹم پشاور کے اہلکار سکھوگائوں کے قریب انٹیلجنیس آپریشن میں مصروف رہے تھے کہ نامعلوم افراد نےخود کار اسلحے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کسٹم کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں کسٹم انٹیلیجنس آفیسر اسلم خان، حوالدار عنایت اللہ، حوالدار اکبر زمان، سپاہی افتخار عالم اور سپاہی شہاب علی شامل ہیں، جبکہ ا یک راہ گیر صبغت اللہ اور 4سالہ بچی لائبہ دختر حضرت بلال بنوچی بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکو ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچیں ،زخمیوں اور شہدا کو ہسپتال پہنچایا،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔