چکری روڈ‘ ڈھوک سیداں چوک تا گرجا روڈ سڑکوں پر گڑھے‘ ٹریفک جام معمول

April 19, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈھوک سیداں چوک تا گرجا روڈ پلی تک سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے جبکہ دھمیال چکری روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرجا روڈ کی مرمت اور کشادگی کا کام جلد شروع کیا جائے جبکہ تاخیر کا شکار چکری روڈ کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ شہریوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل مخصوص سڑکوں کو کارپٹ کیا گیا تاہم وہ کچھ عرصہ میں ہی اکھڑ گئیں۔ ادہر چکری روڈ کا تعمیراتی کام 5سال سے تعطل کا شکار ہے۔ 3ارب روپے کی لاگت سے دو رویہ ہونیوالی سڑک مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ایک طرف چکری روڈ ہائی وے کی چوڑائی نہ ہونے کے برابر ہے تو دوسری طرف کی تمام سڑک پر تجاوزات مافیا‘ گاڑیوں اور ریڑھی والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔