ٹاسک فورس کاکریک ڈاؤن جاری مزید 10گیس چوروں کیخلاف کارروائی

April 19, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید 10 گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ایک صارف گھریلو میٹر کو کمرشل (البیک چکن)مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے تھا۔ جس کا میٹر منقطع کردیا گیا ۔2 صارفین میٹر الٹا لگا کر گیس چوری میں ملوث پائے گئے جن کے میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔2 صارفین نان بلنگ پر تھے انکے کنکشن منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے۔5صارفین ایک سے زائد گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔