چائنیز باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ قائم کرنے کی ہدایت

April 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ چائنیز باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ قائم حکومت سندھ کے جاری ایس او پی پر اسکی تمام تر ترجیحات کے عین مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اعلٰی سطح کا اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی،سی ٹی ڈی،ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، سی پیک اور ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، آئی جی سندھ نے کہا کہ اسپیشل برانچ میں چائنیز باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ/یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ، غیر ملکی مہمانوں/مندوبین کی سیکیورٹی سے متعلق حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر اسکی تمام تر ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔