شاہین مارکیٹ میں نادہندگان کا کارپوریشن ٹیم پر حملہ ،3افراد گرفتار

April 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پر شاہین مارکیٹ کے نادہندگان نے حملہ کردیا، سرکاری کاغذات چھین کر پھاڑ دئیے اور سرکاری گاڑیوں پر اینٹیں برسا دی، میونسپل کارپوریشن نے رانا سجاد، احسن ، ساجد اور محسن سمیت 7 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور قاتلانہ حملہ کرنے پر مقدمے کے اندراج کیلئے استغاثہ دے دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں دی جانے والی درخواست کے مطابق چیف افیسر میونسپل کارپوریشن اور دیگر افسران شاہین مارکیٹ میں سیل کی جانے والی دکانوں کو چیک کرنے کے لیے پہنچے تو وہاں رانا سجاد محسن احسن اور ساجد سمیت دیگر افراد نے دکانوں کی سیلیں غیر قانونی غیر قانونی طور پر توڑ کر قبضہ کر رکھا تھا۔ ملزمان نے ٹیم کے سرکاری کاغذات چھین کر پھاڑ دئیے اور اینٹوں سے حملے کر کے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا 15 کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 3 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ رانا سجاد احسن محسن اور ساجد سمیت دیگر 7 افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ارشد محمود نامی کارپوریشن کے اہلکار کو کرائے کی رقم جمع کرا چکے ہیں کرائے کی وصولی مذکورہ افیسران سے کی جائے ،اس ضمن میں جاوید انور کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے۔