قومی وصوبائی کی 21 نشستوں کیلئے ضمنی الیکشن کل‘ انتخابی مہم ختم

April 20, 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)انتخابی مہم ختم ‘قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن 21 اپریل کو(کل) ہوگا جس کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق 19 اپریل کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔