جامعہ کراچی میں 2024ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

April 21, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور اسماعیل انڈسٹریز کے اشتراک سے 2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز ،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اور اسماعیل انڈسٹریزلمیٹڈکے ڈائریکٹر حامد اسماعیل نے پودالگاکرکیا۔اس موقع پر سیکریٹری لینڈ اسکیپ اینڈ گارڈننگ کونسل جامعہ کراچی ڈاکٹر وقاراحمد ،شعبہ نباتیات کے پروفیسرڈاکٹر محمد فہیم صدیقی،صدرشعبہ مائیکروبائیولوجی پروفیسرڈاکٹر تنویر عباس ودیگر نے بھی پودے لگائے۔شجرکاری مہم کے لئے اسماعیل انڈسٹریز کی جانب سے پہلے مرحلے میں جامعہ کراچی کو مختلف اقسام کے 1000 پودے دئیے گئے۔