ملزمان گرفتار‘ مسروقہ موٹرسائیکلیں و اسلحہ برآمد

April 21, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد اسماعیل سکنہ منان چوک پشتون آباد اور احمد سکنہ بند میٹھا چوک پشتون آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پسٹل برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کوئٹہ میں میکانگی روڈ،آرچر روڈ اور کچلاک میں موٹر سائیکلیں اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔