وزیراعلیٰ اخبارفروشوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں‘ انجمن

April 22, 2024

کوئٹہ ( این این آئی ) انجمن اخبار فروشاں کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے بیان میں صوبائی وزراءاور مشیروں کو عہدو ں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سر فر ا ز بگٹی نے دور اندیش اور حکمت عملی سے ایک بہتر ین ٹیم تشکیل دی جو بلوچستان کے عوام کی خدمت کرے گی اور خصو صا ًمحنت کش اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی،انہو ں نے و زیراعلیٰ سے مطا لبہ کیا کہ وہ وزراءکی ایک کمیٹی بنائیں جس میں شعیب نو شیرانی ، لیاقت لہڑ ی، حاجی عمر احمد زئی ، زرک مند و خیل ، علی مدد جتک شامل ہوں جو اخبار فروش فیڈر یشن اور صوبائی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کرے جس میں صوبائی سیکر ٹر ی اطلاعات اور ڈی جی پی آر بھی شامل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اخبار فروشوں کے اہم مسائل جو کئی سال سے التواکا شکا ر ہیں جن پر اعلانات کے باوجود عمل درآ مد نہیں ہورہا جن میں ہا ؤ سنگ سکیم، اخبا رکا لو نی، سا لا نہ گر ا نٹ ، اخبا ر مارکیٹ و دیگر مسائل شامل ہیں۔