یونس عزیز کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر جمعیت کے رہنماؤں کی مبارکباد

April 23, 2024

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی بطور اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر صوبائی امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ ،صوبائی ترجمان حاجی دلاور خان کاکڑ مولانا سرور ندیم میر زابد ریکی حاجی عین اللہ شمس و دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میر یونس عزیز زہری بلوچستان اسمبلی میں عوام کا مقدمہ اپنے توانا آواز کے ساتھ پیش کریں گے عوام کے حقوق کے حوالے سے وہ کسی مصلحت کے شکار نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہاں کہ جمعیت علماء اسلام کی طرف سے آپ کی بطور اپوزیشن لیڈر مقرر ہونا ایک اعزاز ہے۔