ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی، مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

April 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے بادل نالہ کے قریب جھاڑیوں سے 55 سال کے نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق لاش نشے کے عادی شخص کی ہے، گارڈن عثمان آباد محمدی گرائونڈ کے قریب فٹ پاتھ سے 25 سال کے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ، ملیر جناح اسکوائر پارک کے قریب فٹ پاتھ سے65 سال کے نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس نے 2 لاشیں سردخانے منتقل کرادیں، علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد سیفی کالج سے ضیاءالدین چورنگی جانے والی سڑک پر تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون 45 سال کی شمیم زوجہ سلیم موقع پر ہی جاں بحق اور بیٹی 6 سال کی نمرہ شدید زخمی ہوگئی، بچی کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔