پشاور میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی

April 24, 2024

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد سمیت نواحی علاقوں اور اندرون شہر،تاج آباد، فقیر آباد،مومین ٹاؤن،سول کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کاجینا حرام کر رکھا ہے جسکے باعث نہ صرف صبح کے اوقات میں بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہیں بلکہ امور خانہ داری میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں اور شہری ضروریات پورے کرنے کیلئے مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں نے متعلقہ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،شہریوں کے مطابق باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باجود سوئی گیس کا غائب ہونا سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔