ہائیکورٹ، سوئی سدرن گیس کے 3 ہزار 350 ملازمین کی ریگولر کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد

April 24, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کردیں، جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو سوئی سدرن گیس کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین شامل ہیں، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ 2018ء میں عدالت نے 500 سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا، فیصلے کی بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ دوسری جانب پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔