وڈیو اسکینڈل ، وی سی خیرپور ڈاکٹر خلیل ابوپوتو کیخلاف FIA رپورٹ موصول

April 24, 2024

کراچی(سید محمد عسکری)وڈیو اسکینڈل کی بنیاد پر جبری رخصت پر بھیجے گئے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو کے خلاف قائم تحقیقاتی کمیٹی کوایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میںوڈیو کے اصلی یا نقلی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میںویڈیو فائل کی اصلیت کے بارے میں نتائج دینے سے معذوری ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہفراہم کردہ یو ایس بی فرانزک تجزیہ کیا گیا تاہم ویڈیو ایڈیٹنگ/ٹیمپرنگ سافٹ ویئر کا پتہ نہیں چل سکا۔ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ پیش کی گئی ویڈیو فائل کو اسکرین ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن i.c کے ذریعے لی گئی ہے اور ویب سائٹس سے نہیں لی گئی جب کہاسویڈیو فائل کو اس کے اصل ماخذ (ریکارڈنگ ڈیوائس) سے نکالا گیا ہے۔فراہم کردہ ویڈیو فائل کے ٹائم اسٹیمپ (تاریخ اور وقت) کی تصدیق بھی نہیں ہو سکی کیونکہ اس کے لیے اصل ڈیوائس کی ضرورت ہے جس سے یہ ویڈیو فائل کیپچر/ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ جمع کرائی گئی ویڈیو فائل کی MD5 ہیش ویلیو کا حساب لگایا گیا تھا اور یہ اس سے مماثل ہونا چاہیے تھی۔