نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے چار روزہ قومی کیمپ آج ختم ہوگا

May 19, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے چار روزہ قومی ہاکی کیمپ اتوار کو ختم ہوگا، کھلاڑی صبح اور شام کے دو سیشن میں پریکٹس کریں گے، ٹیم پیر کو ہالینڈ روانہ ہوگی جہاں ایک ہفتے کا ٹریننگ کیمپ لگے گا،ہفتے کووزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بڑے بھائی میر جان محمد مسوری بگٹی نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری قومی کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی شاہد السلام ، پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی بھی موجود تھے۔