کراچی کے صحافی بہت باصلاحیت، ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، شجاعت حسین

May 19, 2024

کراچی ( نیوز ڈیسک) ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صحافی ہر مہذب معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور کراچی کے صحافی بہت باصلاحیت ہیں ،جو مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں، صحافی برادری سے ہمیشہ تعلق رہا ہے ، ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی باڈی سے ظہرانے پر ملاقات کے موقع پر کیا۔صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد خان ، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، اراکین گورننگ باڈی شعیب احمد،طاہر صدیقی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔