کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے سولجر بازار میں یمنی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے امریکا کے ساتھ تعلقات اور ان کی پالیسیوں کی حمایت نے فلسطینی عوام کے حقوق اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کو کسی جنگ میں دھکیلنے کے بجائے خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے،اس موقع پر شرکاء نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔