• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ تشویشناک، حکومت موثر اقدامات کرے، علامہ میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے حکومت عوام کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کرے، غربت کی شرح میں 6.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کا تقاضا کرتا ہے، عالمی معاشی بحران مہنگائی اور موسمیاتی آفات کے اثرات اپنی جگہ تاہم عوام کو ان مشکلات سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید