• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک، نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کےخلاف امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس، گذری پر احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کے الیکٹرک، نیپرا اور حکومت کے گٹھ جوڑ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے،پاکستان کا معاشی حب اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،جب 8،8گھنٹے بجلی نہیں ہوگی تو کراچی میں فیکٹریاں کیسے چلیں گی،کے الیکٹرک نے لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں سے نجات دی جائے،کے الیکٹرک نے اپنا رویہ درست اور کراچی کے عوام پر ظلم بند نہ کیا تو شہر بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، پریس کانفرنس میں معاون خصوصی امیر کراچی محمد اسحاق خان، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید