کراچی (محمد ندیم ،اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ و سیشن جج جنوبی کی عدالت نے محکمہ اوقاف کے خلاف شہزاد علی کے کیس کو سول جج کنیز فاطمہ کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا منظور کر لی، شہزاد علی نے محکمہ اوقاف کی جانب سے ان کے مزار سید عبداللہ شاہ غازی میں داخلے پر پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔