کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی سرکاری گندم میں خوردبرد ، انتظامی بے ضابطگیوں پر محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے ضلع تھرپارکر کے انچارج فوڈ سپروائزر کرشن لال ، ضلع لاڑکانہ کے انچارج فوڈ انسپکٹر عارف حسین ابڑو، فوڈ سپروائزر طالب حسین چنہ اوراسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر غلام فاروق کلیری کو ملازمت سے برطرف ،تھرپارکر کے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبد الستار میمن کو ماتحت عملے کی مناسب نگرانی اور مؤثر انتظامی کنٹرول برقرار رکھنے میں ناکامی پر ملازمت سے جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔