کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایجوکیشن سیس کی وصولی کو سیسی سے ختم کرنے کی تجویز مسترد، وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود، ان کی صحت، تعلیم اور معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ایچ آئی وی کے متاثرین کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لئے قائم کئے گئے اینڈومنٹ فنڈ کے لئے بورڈ کی تشکیل جلد از جلد کی جائے اور اس کی سربراہی کسی اعلیٰ شخص کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی 177ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔