کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف فلاحی،سماجی اور تنظیمی شعبوں کا افتتاح بھی کیا گیا ،دورے کے موقع پر جمیل قادری،سلمان قادری، مرکزی کوآرڈینیٹر طیب حسین قادری،رابطہ کمیٹی کے فہیم قادری،سیکٹر انچارج عبدالغفار،ایڈیٹر محمد عظیم سمیت دیگر عہدیداران،علمائے مشائخ اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔