• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں 75 سالہ ملزم کو دل کا دورہ، ایمبولینس ٹریفک میں پھنسنے پر کندھے پر اٹھا کر سڑک عبور کروائی گئی

کراچی (محمد ندیم ،اسٹاف رپورٹر) عدالت میں 75سالہ ملزم کو دل کا دورہ پڑ گیا،عدالتی احاطہ میں طبی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث ایمبولینس طلب کی گئی،ایمبولینس جیل چورنگی پر ٹریفک میں پھنس گئی، جماعت اسلامی کے وکلاء نے ملزم کو کندھے پر اٹھا کر سڑک عبور کروائی،ملزم محمدرفیق کا جناح اسپتال میں علاج جار ی ہے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے جماعت اسلامی کے 30گرفتار کارکنان کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، 75 سالہ محمد رفیق ولد محمد ہاشم کو دوران سماعت دل کا دورہ پڑگیا،شاہ فیصل کالونی کے رہائشی محمد رفیق ہفتہ کے روز سندھ اسمبلی پر دھرنے میں شرکت کے لئے آئے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید