کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماڈل کالونی شیٹ 8 میں اسٹریٹ کرمنلز نے خاتون کو لوٹ لیا،مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو سونے کی دو انگوٹھیوں سے محروم کردیا،ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مسلح ڈاکووں کو گلی میں دیکھا جاسکتا ہے، خاتون گلی سے ہاتھ میں گھر کا سودا لیکر گزرنے لگی تو مسلح ڈاکو نے موقع دیکھ کر خاتون کا پیچھا کیا اور اسلحہ تان لیا ، ساتھی گلی میں موٹر سائیکل پر موجود تھا۔