کراچی ( جنگ نیوز ) مولانا اوکاڑوی اکادمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہےکہ حسب سابق اس سال بھی جامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) میں ماہِ رمضان ایمانی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاے گا، یکم رمضان کو یومِ ولادت ِ حضرت سیدنا غوثِ اعظم، 2 رمضان کو یومِ ولادت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی، 3 رمضان کو یومِ وصال مخدومہ کائنات حضرت سیدہ فاطمہؓ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد ہوگا۔