کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے ماہ رمضا ن کے لئے اشیاے خوردو نوش کی قیمیتں مقرر کر تے ہوئے ان کی فہرست جاری کر دی ہے، قیمتیں چیئرمین کراچی ہول سیلرز گروسری ایسو سی ایشن ، سبزیوں اور فروٹس کے تاجرون ملک ایسو سی ایشن کے نمائندے اور دیگر نمائدہ، تاجروں کنزیومرز چیرمین کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل اور مارکیٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنرز ، بیورو اف سپلائی اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سینیر افسران کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہیں ،دریں اثنا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تما م ڈپٹی کمشنز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ماہ رمضان میں اشیاے خوردو نوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔