کراچی (پ ر) انجمن سادات امروھہ کی سالانہ تقریب تقسیم تعلیمی ایوارڈ کمیونٹی سینٹر سادات امروہہ میں منعقد ہوئی،مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی،دیگر مہمانوں میں سید کاشف رضا اور سید مجتبی نقوی شامل تھے ،انجمن کے صدر نے خطبہ استقبالیہ سے تقریب کا باقاعدہ اغاز کیا سادات امروہہ کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تکامتیازی نمبروں سے کامیاب طلبہ و طالبات میں شیلڈ سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے، سال 2026 میں ایک اسپیشل ایوارڈ برائے حافظ قران دیا گیا۔