• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور شعور کی بیٹی کا انتقال، مختلف سماجی و ادبی حلقوں کا اظہار تعزیت

کراچی (جنگ نیوز) ملک کے معروف شاعرانور شعور کی صاحبزادی افشاں شعور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں،مختلف سماجی و ادبی حلقوں کی جانب سے نامور شاعر کی دختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا،دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے پاکستان کے معروف شاعر انور شعور کی جواں سال بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، دریں اثناء مرحومہ کے اہل خانہ اور پسماندگان سے مرکزی راہنما کشور زہرا نے ملاقات کرکے پرسہ دیا،قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ میں مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی و دیگر ذمے داروں نے شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید